افریقہ میں برآمدات وسرمایہ کاری کو دوگنا، دوطرفہ تجارتی گروپ بنانا چاہتے ہیں، رزاق داؤد

افریقہ میں برآمدات وسرمایہ کاری کو دوگنا، دوطرفہ تجارتی گروپ بنانا چاہتے ...

  



نیروبی (آ ئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہمارا ویژن افریقہ میں برآمدات اور سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا ہے،ہماری خواہش ہے کہ وزراء کی سطح پر روابط میں اضافہ کریں اور تجارت سے متعلق دوطرفہ گروپ بنائیں،ہم افریقہ میں اپنے سفارت خانوں میں پہلے ہی متعدد نئے تجارتی دفاتر کھول چکے ہیں۔جمعہ کو نیروبی، کینیا میں پاک افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے آخری دن وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری رزاق داؤد نے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افریقہ ہمارے ذہن میں ہے،ہمارا ویژن افریقہ میں ہونا ہے اور ہماری برآمدات اور سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ وزراء کی سطح پر روابط میں اضافہ کریں اور تجارت سے متعلق دوطرفہ گروپ بنائیں۔ آپ کے صدر نے اپنی موجودگی سے ہمیں عزت بخشی ہے۔ میں آپ سب اور تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،اپنی موجودگی سے ہمیں اعزاز بخشنے کیلئے میں آپ کا مشکور ہوں۔آپ پاکستان آئیں ہمیں بہترین اور مہمان نواز میزبان پائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد

مزید : پشاورصفحہ آخر