محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایڈمن آفیسر عبدالستار خٹک ریٹائرڈ
پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سپرنٹنڈنٹ(ایڈمن آفیسر) عبدالستار خٹک 39 سالہ طویل ملازمت مکمل کرنے کے بعد 60 سال کی عمر میں جمعہ کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔اس سلسلے میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل امداداللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے عبدالستار خٹک کو ایمانداری اور بے لوث خدمات سرانجام دینے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالستار خٹک یکم اپریل 1981 کو بھرتی ہوئے جبکہ ملازمت کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہے اور بہترین کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔