رائیونڈ میں متعلقہ افسروں کی تعیناتی سے صفائی مسائل حل ہونگے،فیضی جٹ

رائیونڈ میں متعلقہ افسروں کی تعیناتی سے صفائی مسائل حل ہونگے،فیضی جٹ

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر کی ہدایت پر کوآرڈی نیٹر تحصیل رائے ونڈ فیض الحسن فیضی جٹ نے کہا کہ سی او یونٹ رائے ونڈ میں متعلقہ افسروں کی جلد سے جلد تعیناتی صفائی کی ابتر صورت حال کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوآرڈی نیٹرز کی جانب سے سی او یونٹ میں آویزاں ہفتہ وارصفائی پلان پر بڑی مشینری کیساتھ شہربھر میں محلہ کی سطح پر بدستور کام ہورہا ہے۔،انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں نئے 33سٹالز کی قرعہ اندازی کے بعدان کی غیر قانونی خریدو فروخت کا انکشاف ہونے پراسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کا نوٹس لینا لائق تحسین اقدام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1