مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا اجلاس

    مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا اجلاس

  

پشاور (سٹی رپورٹر)مہمندایوان ہائے صنعت وتجارت نے بھی وفاقی حکومت سے شرح سود میں کمی اورصنعتوں کیلئے خصوصی پیکج کامطالبہ کردیا،مہمندچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدرحاجی غلام نبی خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال،شرح سود،ٹیکسز،ضلع مہمندمیں لوڈشیڈنگ سمیت مقامی وقبائلی اضلاع کے صنعتکاروں کودرپیش مسائل اوردیگرامورزیربحث آئے،اجلاس میں صدرقصہ خوانی بازارشیخ عبدالرزاق،ملک لعل شیر،صدرمحلہ خدادادغلام حسین صافی سمیت دیگرنے شرکت کی،شرح سود13.25فیصدکوبرقراررکھنے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاکہ حکومتی موجودہ پالیسیوں میں صنعت وتجارت کی ترقی ممکن نہیں،معاشی ترقی اوربیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت کوشرح سودمیں کمی سمیت صنعتوں کوخصوصی مراعات دیناہوگی،حاجی غلام نبی خان نے کہاکہ ضلع مہمندمیں طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کومشکلات کیساتھ صنعتوں پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع مہمندکی ترقی اورصنعتوں کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -