18صوبائی وزراء نے غیر قانونی کیمپ آفس بنائے،عظمیٰ بخاری

18صوبائی وزراء نے غیر قانونی کیمپ آفس بنائے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے 18صوبائی وزراء نے مبینہ طور پرغیر قانونی کیمپ آفس بنائے ہیں۔شہبازشریف کے کیمپ آفس پر تنقید کرنے والے خود بگل میں چھرے لے کر گھوم رہے ہیں۔۔قوم کو کفاعت شعاری اور سادگی کے درس دینے والے قوم کے پیسوں پر عیاشی کررہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے عوام کی جیبوں پر 18صوبائی وزراء ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔قانون کے مطابق گورنر،وزیراعلیٰ،آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کیمپ آفس بنانے کی اجازت ہے۔