حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے‘ مولاناشجاع الملک

حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے‘ مولاناشجاع الملک

  



صوابی(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی سے تنگ آچکے ہیں ملک میں معاشی، نظریاتی، آئینی اور دستوری بحران پید ا کئے ان خیالات کااظہار انہوں نے ترکئی ہاؤس کے بلمقابل گراؤنڈ میں جے یو آئی تحصیل رزڑ کے زیر اہتمام تحصیل امیر مولانا جہانزیب مظہری کی صدارت میں ایک بڑے ''پیغام جمعیت''کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس سے سابق سینیٹر مولانا راحت حسین، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق، تحصیل امیر مولانا جہانزیب مظہری، مولانا محمد نعیم حقانی، مولانا محمد ہارون حنفی، مولانا محب اللہ عزیزی، مولانا احسان الحق، مفتی گل باز، ادریس خان، مولانا ذاکر اللہ حقانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک ایجنڈے کے مطابق ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مفاد کے لئے پاکستان میں کام کر رہی ہے اسی طرح قادیانیت اور دیگر غیر مسلم قوتوں کی سر گر میوں کو فروغ دیا جارہا ہے اس عالمی ایجنڈ ے کے مطابق پاکستان میں دینی مدارس کے خلاف بھی سازش کی جارہی ہے اس حوالے سے کل بروز اتوار دو فروری کو جے یو آئی کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مدارس کے مہتممین اور علماء کرام کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہو گا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے علاوہ دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے حکومت وزراء عوام کی دلجوئی کے بجائے مضحکہ خیز بیانات دے رہے ہیں جو کہ قابل آفسوس ہے کرپشن کے خوشنما نعروں سے عوام کو دھوکہ دینے والے خود کرپشن میں سب سے آگے نکلے ہیں۔اقتدار سے قبل عمران کہہ رہے تھے کہ جب کوئی قوت ملک میں مہنگائی لاتی ہے تو عوام سمجھے کہ حکمران چور ہے لہذا اب عمران نے خود اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، ٹیکسوں میں کئی فیصد اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان لا دیا ہے اب عمران عوام کو بتائے کہ کیا وہ خود چور ہے ملک آج پستی کی جانب گامزن ہے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں صرف چھ پیسے کا ریلیف دیا جارہا ہے جب کہ ہر پچھلے پندرہ ماہ سے پیٹرول کو مسلسل پانچ سے دس روپے بڑھایا گیا حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین پر اسرائیل جیسے قادیانی ملک بنانے، آئین کے ذریعے قادیانیوں کو تحفظ دلانے اور اسرائیل کو تسلیم کرانے کی سازش کبھی پوری نہیں ہونے دینگے ہم نظریاتی لوگ ہے اور ملک کے نظریات کے حدود کے سپاہی ہے۔ز

مزید : پشاورصفحہ آخر