قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا جائزہ رپورٹر جاری

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا جائزہ رپورٹر جاری

  



پشاور (سٹاف رپورٹ) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ نے2019 کیلئے جائزہ رپورٹ جاری کر دی جائے۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں نئے یونٹس/ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں جنرل آئی سی یو، ڈائلیسیز سنٹر،ٹرامہ سینٹر نیوروسرجری یونٹ، برن یونٹ، ٹرانسجینڈر وارڈ کا قیام، سیٹیلائٹ فارمیسیز(داخل شدہ اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی مریضوں کیلئے)۔ معلوماتی مرکز کا قیام،توسیع پتھالوجی، پیڈز سرجری،ڈینٹل اور گائنی ڈیپارٹمنٹ۔ ہسپتال بیڈز میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایچ ایم آئی ایس 360سسٹم متعارف کرایاگیا اور لیب ٹیسٹ رزلٹ سسٹم، سینئر سیٹیزن ڈیسک اور کمپلینٹ سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ مزید برآں سال 2019 میں ہسپتال میں ٹوٹل427782مریضوں کواو پی ڈی کے ذریعے علاج مہیا کیاگیا جبکہ 21609 مریض داخل ہوئے اور 8231 مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 161 مریض داخل ہوئے جبکہ 114 مریضوں کا آپریشن بھی عمل میں لایا گیا۔3120مریضوں کا سی ٹی سکین عمل میں لایا گیا جبکہ 2125مریضوں کی ایم آر آئی کی گئی۔ 360475مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے۔ 75861مریضوں کے ایکسرے ہوئے۔جبکہ مریضوں کو بالکل مفت علاج مہیا کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر