کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے،اعجازعالم

کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے،اعجازعالم

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کروناوائرس کے نتیجے میں چین میں 200سے زائد ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی خطرناک وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہوگا اور اس حوالے سے پنجا ب حکومت کی طرف سے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کیجانب سے عوام میں آگاہی مہم پھیلانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔

اور کروناوائرس سے بچاؤکیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وائرس سے بچا جا سکے اور اس کی روک تھام ممکن ہو سکے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وائرس کی تشخیص کیلئے بہت جلد کٹس کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں تاکہ اس وائرس کی شروع میں ہی جانچ کرکے اپنی عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1