کشمیر یوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے،علماء

کشمیر یوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے،علماء

  



  

لاہور(پ ر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام سالانہ یکجہتی وآزادی کشمیرکانفرنس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان چاروں مسالک علماء بورڈ کے حافظ شعیب الرحمن متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدنعیم بادشاہ خطیب مرکزی جامع مسجدلبرٹی مارکیٹ مولانا معاویہ حسن،پیرطارق محمودنقشبندی،علامہ تنویرالحسن نقوی،قاری خالد محمود،ملک حسیب الرحمن اورمولانا ضیاء الرحمن فاروقی نے کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اورمسلسل جابرانہ کرفیوپرشدیداحتجاج کیا اورکہاکہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے 5فروری کوملک گیریوم یکجہتی کشمیرمنایاجائے گا جس کے تحت کراچی تاخیبر شہر شہریکجہتی کشمیرمظاہرے اورجلوس وریلیاں نکالی جائیں گی جن میں بھارتی مظالم کیخلاف زبردست احتجاج اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے گا۔

انہوں مزیدکہاکہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں کے حق میں اپنی سفارتی،سیاسی واخلاقی اورہرسطح پرکشمیریوں کی بھرپورمددجاری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1