عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے، عبدالغفور آفریدی

عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے، عبدالغفور آفریدی

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی بنوں ڈویژن عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر منشیات،جرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے خوجڑی پولیس چوکی جرائم کے خاتمے اور علاقہ کے امن وخوشخالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اور وہ دن دور نہیں جب یہ پولیس چوکی پولیس سٹیشن میں تبدیل ہوگی پولیس چوکی کیلئے مفت اراضی دینے پر ملک مراد علی خان،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان اور ملک نجیب خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ساتھ میں جن لوگوں نے چوکی کی تعمیر میں تعاون کیا ہے وہ بھی قابل فخر ہے پولیس کے ساتھ تعاون علاقے میں امن وسلامتی کا ضامن ہے پولیس چوکی اور پولیس سٹیشن کیلئے اراضی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ملک شیروز خان نے ریاست کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مفت اراضی دی ہے اور علاقے میں جرائم کی خاتمے کیلئے بنیاد ڈالی ہے معاشرے کو منشیات کے ناسور اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے عوام جرائم کی نشاندہی کریں پولیس فوری ایکشن لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو تعمیر شدہ خوجڑی پولیس چوکی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ توریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان نے کہا کہ علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے اور آنے والی نسلوں کو منشیات اور دیگر جرائم سے بچانے کیلئے اگر40کنال اراضی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی پولیس کو دیں گے ہم بھیک مانگیں گے لیکن قوم کے بچوں کو منشیات اور جرائم سے بچائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے کہا کہ تھانے اور پولیس سٹیشن امن کی نشانیاں ہیں ہم ملک شیروز خان کے جذبے کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے پولیس چوکی کیلئے مفت اراضی دی اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی یہ پولیس چوکی پولیس سٹیشن کا درجہ حاصل کریگی انہوں نے پولیس چوکی کی تعمیر میں تعاون پر ملک مراد علی خان،ملک شیروز خان،ملک نجیب خان،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر پیر خان بادشاہ،ملک نعیم خان میتاخیل،مولوی قدرت اللہ اور دیگر مشران علاقہ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں نے چوکی کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے قبل ازیں انہوں نے پولیس چوکی کا افتتاح کیا پودے لگائے جبکہ ملک مراد علی خان،ملک نجیب خان ودیگر مشران نے اڈی آئی جی بنوں،ڈی پی او بنوں اور ایس پی انویسٹی گیشن نثار خان کوروایتی پگڑیاں بھی پہنائیں،اس موقع پرچیمبر آف کارمس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شاہ وزیر خان، ایڈیشنل ایس پی توحید گنڈاپور،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین،ڈی ایس پیز سرداد خان،عدنان شاہد،سرکل آفیسر وزیر سب ڈویژن ملک شیر اکبر خان سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر