اکیڈمک سٹافایسوسی ایشن نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا

اکیڈمک سٹافایسوسی ایشن نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی (آسا) نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا اور کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔ میڈیاکو جاری بیان میں صدر آسا پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع اور مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران نے کہا کہ اساتذہ نے مظلو م کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور وہ بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کی پرزور مذمت کی ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 180دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ضرور ملے گا اور جلد کشمیرکے لوگ آزاد فضا ء میں سانس لیتے ہوئے پاکستان کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں، پاک آرمی اور حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کشمیریوں پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1