سپریم کورٹ،اراضی انتقال کی فیس میں خورد برد کرنیوالے پٹواری کی برطرفی کیخلاف دائراپیل خارج
لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ نے اراضی انتقال کی فیس میں خورد برد کرنے والے پٹواری شیخ مبارک کی برطرفی کے خلاف دائراپیل خارج کردی، چیف جسٹس نے دوران سماعت قراردیاپٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہے، چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں برطرف پٹواری شیخ مبارک کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برطرف پٹواری شیخ مبارک پر اراضی انتقال کی 75 ہزار روپے فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا الزام ہے، محکمے نے موقف سنے بغیر ملازمت سے برطرف کیا۔فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد پٹواری کی اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ