منی لانڈرنگ، 5 ملزموں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع

  منی لانڈرنگ، 5 ملزموں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث 5 ملزموں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کردی ہے،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 14 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روزشریف فیملی کے لئے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان قاسم قیوم،فضل داد،مسرور انور، نثار احمد اور شعیب کوعدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر نے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی، دیگرملزموں آفتاب محمود، شاہد رفیق اور مشتاق چینی کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،ان ملزمان کو بطور ریفرنس عدالت میں طلب کر رکھا ہے،نیب کے پراسیکیوٹر کاکہناہے کہ میاں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں مذکورہ ملزمان ٹی ٹی کے ذریعے پیسے منتقل کرتے تھے۔
منی لانڈرنگ