8غیر قانونی عمارتیں مسمار متعدد سر بمہر،17منافع خور پکڑے گئے

8غیر قانونی عمارتیں مسمار متعدد سر بمہر،17منافع خور پکڑے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے کینال روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے آٹھ عمارتیں مسمار اورمتعدد سربمہر کر دیں۔پہلے سے تعمیر شدہ ایک ہال کے فرسٹ فلور پر تعمیر کی جانے والی چار دیواری،ڈیال ہاؤس کے قریب دکان اور ایک دوسری عمارت کے نئے لگائے جانے والے شٹر اور عمارت مسمار کر دی۔تاج پورہ کے قریب ایک عمارت کے شٹر ہٹادیئے اور اسے جزوی طور پر مسمار کر دیا۔ تاج پورہ میں پہلے سے تعمیر شدہ دکانیں سربمہر کر دیں۔کارروائیوں کے دوران4افراد کو گرفتارکیا گیا۔دریں اثناء گرانفروشوں کے دوران کارروائیوں کے دوران 300 مقامات کو چیک کیا گیا،42 خلاف ورزیاں پائی گئیں،34 ہزاد روپے کے جرمانے، 17 ایف آئی آر کا اندراج کراتے ہوئے17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھاکے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کے دورہ کے دوران 03 پھڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -