ضلعی افسران کے ہسپتالوں اور سبزی منڈیوں کے دورے

ضلعی افسران کے ہسپتالوں اور سبزی منڈیوں کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی افسران نے ہسپتالوں اور سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کئے تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی،ماڈل بازار رائیونڈ کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمداورسبزی منڈیوں کی طرف جانے والے راستوں پر تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا،ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فراہمی، ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، گائنی وارڈ اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔ایم ایس ہسپتال نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کو بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے بات چیت بھی کی

مزید : میٹروپولیٹن 1