دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شوکت علی

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شوکت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لا لیکا نے کہا ہے کہ دْکھی انسانیت کی بھلائی میں مصروف اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں، معاشرے کے مخیر حضرات کو انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے مستحق مریضوں کے مفت علاج کے مرکز لائف ٹرسٹ ہسپتال، لاہورکی ڈائیگنا سٹک لیب کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ٹرسٹ کے ارکان ناصر سہگل، عاصم انعام مگوں، عامر حق اور ڈاکٹر ذیشان صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر زکوۃ مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کررہے تھے،

تے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے اداروں کی خدمات قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ حکومتی سطح پر ہسپتال کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار اداکریں گے۔ ٹرسٹ کے ارکان نے صوبائی وزیرزکوۃکو بتایا کہ ہسپتال میں گائنی اور ڈائیلسز کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ آنکھوں کے امراض کا علاج بھی بلا معاوضہ کیا جاتا ہے۔ مزید براں ہسپتال میں ایمر جنسی سہولیات بھی 24گھنٹے بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔شوکت علی لالیکا نے ہسپتال کے گائنی وارڈ، ایمرجنسی،ڈائیلسز سنٹر،آئی وارڈ اوردیگرشعبوں کادورہ بھی کیا۔