مہنگائی کی خوفناک لہر نے کاروبار تباہ کر دیے،رمیض شاہد

مہنگائی کی خوفناک لہر نے کاروبار تباہ کر دیے،رمیض شاہد

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات کیمرہ مارکیٹ رمیض شاہد نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی کی خوفناک لہر نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں، چولہے ٹھنڈے، مارکیٹیں ویران، تاجر پریشان بیٹھے ہیں، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خام مال سے لے کر اشیائے خورونوش تک کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔

، قوت خرید کی دم توڑ چکی ہے، ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجر کو کاروباری جاری رکھنا مشکل ہورہا ہے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر تاجر برادری سمیت عوام کو اس مشکل اور کٹھن مرحلے سے باہر نکالنے کیلئے فی الفور اقدامات کرے تاکہ اس سراسیمگی کی کیفیت سے ملک وقوم نکل سکیں،

مزید : میٹروپولیٹن 1