ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز نے سستی ترین کار متعارف کرادی  

ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز نے سستی ترین کار متعارف کرادی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پاکستان آمو موبائل انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے مقصد کے ساتھ ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نے 31 جنوری کو پاکستان کی سستی ترین ہیچ بیک پرنس پرل جاری کردی ہے کار کے اجراء کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی گورنر پنجاب، اعلیٰ شخصیات اور شہر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی پرنس پرل 800cc کے ای ایف آئی انجن کے ساتھ ملک میں جاری کی گئی ہے جو 40 ہارس پاور کی حامل ے اور جدید ترین خصوصیات سے لیس ہے جن میں پاور ونڈوز، پاور سٹیرنگ اور ملٹی میڈیا سسٹم شامل ہیں RAIL اس کار کے لئے 60ہزار کلومیٹر یا تین سال جو بھی پہلے مکمل ہوں کہ عرصہ کے لئے وارنٹی فراہم کررہی ہے یہ کار چھ مختلف رنگوں میں 3S ڈیلر شپس (سیلز، سروس، سپیئرپارٹس) پر دستیاب ہے پرنس پل یکم فروری 2020 سے سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مقامی کمپنی عوام کو اس طرح کی گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھار ہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ریگل آٹو موبائلز مستقبل کے لئے کیا ارادہ رکھتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عدیل عثمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسیی مقامی کمپنی نے سستی قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتے ہوئے ملکی معیشت میں اضافے کے لئے اتنی بڑی سطح پر کوئی قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کار پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک نعمت ہے جہاں حکومت کے لئے معیشت ایک سنگین مسئلہ ہے۔

 ملے۔