شالا مار میڈیکل کالج میں عالمی میڈیکل کانفرنس کا آغاز

شالا مار میڈیکل کالج میں عالمی میڈیکل کانفرنس کا آغاز

  



لاہور(پریس ریلیز) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی چوتھی دو روزہ انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس (Challenge of Change) کاآج آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیکل کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کے ساتھ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین تحقیقی مقالے بھی پیش کر یں گے۔ پاکستان اور بیرونِ ممالک سے بھی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز اس کا نفر نس میں شر یک ہیں۔دو روزہ کانفرنس کے دوران میڈیکل کے مختلف شعبوں سے کل 23 سا ئینٹیفکسیشن ہو نگے۔ پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر کا کہنا ہے کہ اس کثیر الضا بطہ کانفرنس کا مقصد طب کے شعبے میں آنے والے افراد کو جدید مہارتوں، نئی تحقیقات اور علا ج کے نئے طر یقو ں سے روشناس کرانا ہے۔

اس سے شالامار انسٹی ٹیوٹ ا?ف ہیلتھ سائنسز میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے طلبا،نرسنگ کالج میں پڑھنے والوں اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میڈیکل پروفیشنلزکو بھی بہت فائدہ پہنچے گا اورانہیں جدیدطبی تحقیق اور طب کے اصولوں سے ا?گاہی ملے گی۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مقررین میں ڈائریکٹر ریسرچ سنٹر فار گلوبل پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ،امریکہ کے سبلی میموریل ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لارا ڈان سینڈر،ڈاکٹر جیسن وارن فریمین،ڈاکٹر کاظم ا?ر چوہان،ڈاکٹر جیفری ین لین شامل ہیں۔

کانفرنس کے دوران شالامارسکول ا?ف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور شالامار نرسنگ کالج کے طلبہ میں تحقیقاتی مقالوں کے مقابلے بھی ہونگے اور بہترین مقالے پیش کرنے والوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

 ت

مزید : میٹروپولیٹن 1