ایف بی آر کو 7لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا 

ایف بی آر کو 7لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا 

  



لاہور (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو لاہور سمیت ملک بھر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی جسے بعد ازاں بڑھا دیا گیا ہے، یہ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کو صرف لاہور میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مد میں 50 ہزار گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشواروں کی مد میں 7 لاکھ سے زائد گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں رواں مالی سال کے دوران انکم ٹیکس گوشواروں کا ہدف 33 لاکھ دیا تھا جن میں سے آخری تاریخ ختم ہونے تک 26 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔ 

مزید : کامرس /رائے