کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں ہوگی، اسد عمر، مراد شاہ ملاقات میں اتفاق

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں ہوگی، اسد عمر، مراد شاہ ملاقات میں ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے وفاقی مالی اعانت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہے،حکومت کے فور منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کریگی، کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی،زیر التواء معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا، وفاق اورصوبے کی مشترکہ فنڈنگ سے چلنے والے کچھ منصوبوں پر جاری کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیمکے فور،کراچی سرکلر ریلوے، ایس تھری، حیدرآباد یونیورسٹی /انسٹی ٹیوٹ اور جامشورو/سیہون روڈ جیسے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد عمر،مراد شاہ ملاقات

مزید : علاقائی