ایک ماہ گزرنے کے باوجود شبر زیدی کی طبیعت مسلسل ناساز

      ایک ماہ گزرنے کے باوجود شبر زیدی کی طبیعت مسلسل ناساز

  



اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین فیڈرل بورڈ شبرزیدی کی صحت خراب ہو گئی،3 فروری سے طبی بنیادوں پر طویل رخصت پر جائیں گے، ڈاکٹروں نے شبرزیدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ 3 فروری سے رخصت پر جائیں گے۔ اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر 6سے 19جنوری 2020 کے دوران خراب صحت کے سبب رخصت پر تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور انہوں متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ واضھ رہے کہ شبرزیدی ایک ہفتے سے دفتر نہیں آرہے اور نہ 21جنوری کے بعد کسی معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی ہے۔ چیئرمین کی عدم دلچسپی کے سبب ادارے میں غیریقینی پائی جارہی ہے کہ وہ کام جاری رکھیں گے یا نہیں۔

شبر زیدی

مزید : علاقائی