پاکستان میں دہشتگردی85 فیصد کم ہوئی،امریکی تھنک ٹینک
واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔83 فیصد ہلاکتیں طالبان حملوں کے سبب ہوئیں۔ پاکستان میں دہشت گردی واقعات میں کافی زیادہ کمی ہوئی جو 2014ء کے بعد سے شروع ہوئی، انتہائی زبردست ہے مگر پاکستان ابھی بھی خطرات سے مکمل طور پر باہر نہیں نکلا۔ ابتک پاکستان نے 66 کالعدم تنظیموں کو دہشت گرد یا دہشت گردی کے معاون گروپ قرار دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7600 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
امریکی تھنک ٹینک