صوبائی دارالحکومت: چورڈکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو کر وڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں سے فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔ تیس سالہ سمیر نامی نوجوان اپنی موٹرسایئکل پر جا رہا تھا کہ مین بازار کے قریب ڈاکوؤں نے اسے روکا، مزاحمت پر اسے گولی مار د ی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔سمیر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اچھر ہ کے علا قہ شا ہ جما ل میں شیخ لیا قت کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ 70ہز ار کی نقد ی وطلا ئی زیو رات،مو با ئل فو نز اور دیگر سا ما ن،جنو بی چھا ؤ نی کے علا قہ میں اختر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،رائیو نڈکے علا قہ میں مبشر کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نشتر کا لو نی کے علا قے میں سر ور کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ80ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قہ میں مجیدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ35ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،لٹن روڈ کے علا قہ میں اشر ف کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،گلبر گ کے علا قہ سے جمیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،ستو کتلہ کے علا قہ میں فیصل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن لوٹ لیا۔ڈیفنس سی،چو ہنگ اورشا ہد رہ ٹا ؤ ن میں گاڑیاں جبکہ شا د با غ،مستی گیٹ،ما ڈل ٹا ؤ ن،اچھر ہ،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،جو ہر ٹا ؤ ن،وحد ت کا لو نی،بر کی،منا واں،غا زی آ با د،گڑ ھی شا ہو،با غبا نپو رہ،نصیر آ با د اورکا ہنہ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔