کوٹ لکھپت اور کچا جیل روڈسے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

کوٹ لکھپت اور کچا جیل روڈسے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ کچا جیل روڈ پر واقع اوور برج کے نیچے نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ اسی طرح شفیق ا?باد کے علاقہ بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ لگتا ہے کہ دونوں افرادسردی کی شدت کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید : علاقائی