محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے ہی محکمے کے سب انجینئر کو گرفتار کر لیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے ہی محکمے کے سب انجینئر کو گرفتار کر لیا

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) اینٹی کرپشن پنجاب کی محکمہ میں خوداحتسابی، اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے ہی محکمے کے سب انجینئر کو ریکارڈ میں ردوبدل پر گرفتار کرلیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر سب انجینئر اینٹی کرپشن ساہیوال محمد فہیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد فہیم نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔ملزم محمد فہیم نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ضمانت کروالی تھی۔ملزم سے نمونہ جات کی برآمدگی کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیاہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمدگوہر نفیس نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہے ہیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید : علاقائی