جمعتہ المبارک، شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعتہ المبارک، شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدکی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔عبادت گاہوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکار آخری نمازی کی موجودگی تک الرٹ رہے۔

مزید : علاقائی