پنجاب،24 گھنٹے میں 13 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 885روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 13افراد جاں بحق جبکہ956افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثات 376ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر 440اور153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔