اندرون وبیرون ممالک آنے جانیوالی 8 پروازیں منسوخ،3تاخیر کا شکار

    اندرون وبیرون ممالک آنے جانیوالی 8 پروازیں منسوخ،3تاخیر کا شکار

  



لاہور(این این آئی) اندرون او ربیرون ممالک سے آنے او رجانے والی 8 پروازیں منسوخ جبکہ3تاخیر کا شکار رہیں،ائیر بلیو کی جدہ جانیوالی پرواز470، ازبکستان ائیر ویز کی تاشقند جانے والی پرواز462، اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313،ائیر بلیو کی کر اچی جانے والی پرواز401،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز653،ازبکستان ائیر ویز کی تاشقند سے آنے والی پروا ز 461، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز316، ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز402 اورپی آئی اے کی جدہ سے آنیوالی پرواز 860 جدہ سے آنے والی پرواز منسوخ ہو گئی۔پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز725، پانچ گھنٹے، ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز471چھ گھنٹے جبکہ پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز726دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔علاوہ ازیں گزشتہ روزبھی متعدد مسافر ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔جناح ایکسپریس،پاک بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس تین گھنٹے،شالیمار ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے لیٹ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے،ملت ایکسپریس، جعفرایکسپریس ڈھائی گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس دو گھنٹے،اکبر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

پروازیں منسوخ

مزید : علاقائی