پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا
ممبئی (آئی این پی)پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شری اجے بساریہ کو کینیڈا میں بھارت کا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اجے بساریہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔اجے بساریہ کو پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ پانچ اگست کے بعد سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر موجود نہیں۔ جبکہ بھارت میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر نہیں بھیجا گیا۔
اجے بساریہ