فیصل واوڈا کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو پرچہ درج کیا جائے،سیشن کورٹ کراچی کا میٹھادر تھانے کو حکم

فیصل واوڈا کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو پرچہ درج کیا جائے،سیشن کورٹ کراچی کا ...

  



کراچی (این این آئی) سیشن جج نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر میٹھادر تھانے کو حکم دیا ہے کہ فوجی بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو ایف آئی آر درج کی جائے۔پیپلزپارٹی رہنما قادرمندوخیل ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایس پی ساؤتھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اندراج مقدمہ کے لیے رابط نہیں کیا۔عدالت نے میٹھا در تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرے اور اگر بیان کے بعد مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔

فیصل واوڈا

مزید : علاقائی