شریف خاندان نے عدالتوں سے فراڈ کیا،بابر اعوان

    شریف خاندان نے عدالتوں سے فراڈ کیا،بابر اعوان

  



اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے گھر کے بھیدی نے خود ہی لنکا ڈھا دی، اقامہ ہولڈر خواجہ آصف نے بتا دیا کہ نوازشریف نے 1993میں ہی جائیداد حاصل کی اس کا مطلب ہے کہ شریف خاندان نے ملک کی عدالتوں سے فراڈ کیا،پاکستان کے نظام سے جھوٹ بولا گیا اور قوم کو گمراہ کیا گیا۔جمعہ کو بابراعوان نے خواجہ آصف کے نوازشریف کے بیرون ملک جائیداد سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے گھر کے بھیدی نے خود ہی لنکا ڈھا دی، اقامہ ہولڈر خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے 1993میں ہی جائیداد حاصل کی اس کا مطلب ہے کہ شریف خاندان نے ملک کی عدالتوں سے فراڈ کیا،پاکستان کے نظام سے جھوٹ بولا گیا اور قوم کو گمراہ کیا گیا۔

بابر اعوان

مزید : علاقائی