ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پرعملد رآمد، 6شعبو ں کیلئے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل

ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پرعملد رآمد، 6شعبو ں کیلئے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر 6شعبوں کیلئے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ کے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کیلئے رولز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے سیکٹر ریگولیٹرز کی تعیناتی رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کو ارسال کر دی گئی، اس رپورٹ پر پیرس میں 16فروری سے شروع ہونیوالے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں غور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد موثر بنانے کیلئے اقدامات تیز کر دئیے ہیں، منی لانڈرنگ اور ٹیرر ازم فناسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر سونا، چاندی، پلاٹینم، ہیرے جواہرات کے کاروبار کو بھی مانیٹر کرے گا۔سکیٹر ریگولیٹرز میں ایس ای سی پی کو چارٹرز اکاؤنٹس کا سپروائزی ریگولیٹر، وزارت قانون کو بار کونسلز، وکلاء، قانونی مشیروں، نوٹری پبلک کیلئے سیکٹر ریگولیٹر مقرر کیا گیا۔ قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کیلئے بھی ریگولیٹری عمل شروع کر دیا گیا، سکیموں کی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری نجی بینک کے سپرد کی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف

مزید : صفحہ اول