تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جامعہ پشاور کے ملازمین فاقوں پر مجبور

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جامعہ پشاور کے ملازمین فاقوں پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ پشاور کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فاقوں پر مجبور ہو گئے، وائس چانسلر نے صورتحال سے مشیر تعلیم اور چیف سیکرٹری کو آگاہ کر دیا۔جامعہ پشاور کے وائس چانسلر نے مشیر تعلیم اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ادارے کے مالی بحران کی صورتحال بتائی۔چیف سیکرٹری نے فوری طور پر محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ جامعہ پشاور کا دورہ کریں۔ محکمہ خزانہ کے افسروں کی آمد پر انہیں باقاعدہ طور پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی نگاہیں جامعہ پشاور کی تین فروری کو ہونے والے سینڈیکٹ کے اجلاس پر بھی مرکوز ہیں۔ جامعہ پشاور کے موسم بہار کا سمسٹر کا آغاز بھی تین فروری سے ہو رہا ہے۔ پیوٹا کے صدر نے کلاسیں بلاتعطل جاری کھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملازمین فاقے

مزید :

علاقائی -