منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر بھر میں منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر2385 ملزمان گرفتار کئے۔دو ماہ سے جاری کریک ڈاؤن میں 1242 منشیات فروش جبکہ1143قمار بازوں کو گرفتارکیا گیا۔ مختلف تھانوں میں 1495مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن نے240، کینٹ ڈویژن280، سول لائن ڈویژن179، صدر ڈویژن195،اقبال ٹاؤن ڈویژن133جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے215منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 01 کلوگرام سے زائد آئس،235کلو گرام سے زائد چرس،10کلو گرام سے زائد ہیروئن،09کلو گرام سے زائد افیون اور15ہزار825 لِٹر شراب برآمدکی گئی۔

مزید : علاقائی