فضل الرحمن کی حکومت مخالف ایک اور احتجاجی تحریک کی تیاری، آغاز 5فروری سے ہوگا

      فضل الرحمن کی حکومت مخالف ایک اور احتجاجی تحریک کی تیاری، آغاز 5فروری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے ایک اور حکومت مخالف تحریک کی تیاری مکمل کرلی، اپوزیشن کی 5 جماعتوں پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمعیت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی کیساتھ ملکر شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا، 9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، 23 فروری کو کراچی، یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فضل ال

مزید :

صفحہ اول -