مانگا منڈی،کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے سامان جل گیا

مانگا منڈی،کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ میں کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ لوئر مال کے علاقہ میں اشفاق کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث ا?گ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ جوہر ٹاؤن میں شکیل کی دکان میں یو پی ایس کی تاروں میں آگ لگنے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -