پٹرول 6 پیسے سستا کرنیکی سفارش مسترد حکومت کا قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول 6 پیسے سستا کرنیکی سفارش مسترد حکومت کا قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں پٹرول 116 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 84 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے کم کرنے کی تجویز دی تھی۔

پٹرول

مزید : صفحہ اول