ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد جاوید الحسن چشتی نے گز شتہ روز سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا۔جیل آمد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جیل کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اندرون جیل دورہ کے موقعہ پر سیشن جج کے ہمراہ مجسٹریٹ سیکشن 30 میانوالی محمد فیض اللہ خان،سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر سمرا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمران نوید اشرف اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے۔کچن اسیران کے دورہ کے موقع پر سیشن جج نے اسیران کے لئے تیار کھانے کو چیک کیا اور کھانے کے میعار کی تعریف کی۔ جیل ہسپتال کا وزٹ کیا قیدی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا اور خواتین کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔جو وینائل وارڈبھی گئے اور بچوں کو آئندہ جرائم سے دور رہنے کی تلقین کی۔دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 01 حوالاتی کی رہائی کا حکم دیا۔دوران وزٹ جیل اور اطراف کی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید : علاقائی