زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود، جنر ل باجوہ سے ملاقاتیں، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال

زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود، جنر ل باجوہ سے ملاقاتیں، افغان امن عمل پرتبادلہ ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کیلئے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ انہوں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انکی شاہ محمود سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پانے سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، جو ناصرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

زلمے خلیل زاد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،جس میں علاقائی امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کو سراہا۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول