وزراء، سرکاری افسر اپنی توانائی عوام کی بہتری و خوشحالی پر صرف کریں: عثما ن بزدار

        وزراء، سرکاری افسر اپنی توانائی عوام کی بہتری و خوشحالی پر صرف کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزراء اور افسران اپنی توانائی صوبے کے عوام کی بہتری اور خوشحالی پر صرف کریں وزراء با اختیارہیں، فیصلے خود کریں اورعوام کو ڈلیور کریں،سروس ڈلیوری کیلئے سیاسی اور انتظامی ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،یقین ہے کہ سیاسی اور انتظامی ٹیم بہترین اشتراک کار کے ذریعے شاندار نتائج دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سیاسی و انتظامی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزراء اپنے محکموں کے سیاسی سربراہ اور سیکرٹریز انتظامی ہیڈ ہوتے ہیں ا وردونوں فیصلوں میں خود مختار ہیں۔عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی ٹیم ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پنجاب گڈگورننس میں دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے اورآئندہ بھی سبقت برقراررکھے گا تاہم گڈگورننس کے اثرات صوبائی سطح سے تحصیل لیول تک عوام کو نظر آنے چاہئیں کیونکہ پنجاب میں ہر سطح پر بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل افسروں کو تعینات کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف دینا ہے۔ عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے والے محکمے روٹین سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ عام آدمی کو دفاتر میں بار بار نہ آنا پڑے اوربغیر سفارش کے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی واحد سیاسی اور انتظامی ٹیم ہے جس کے خلاف کوئی سکینڈل نہیں ہے اور 16ماہ میں سکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار قابل تقلیدپارلیمانی روایات کے بانی ہیں۔عثمان بزدار کی ٹیم کے طور پر دلجمعی سے کام کرتے رہیں گے۔سیاسی اور انتظامی ٹیم کی ملاقات کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -