وفاقی بیوروکریسی کی تنخواہ میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال

وفاقی بیوروکریسی کی تنخواہ میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی بیورو کریسی نے گریڈ1سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس میں گریڈ 1 سے گریڈ22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے برابر یکساں 120 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس کے ذریعے اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے ہو گاجبکہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو 4 لاکھ روپے ایگز یکٹو الاؤنس دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سیکرٹری کمیٹی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

سمری ارسال

مزید : صفحہ اول