کشمیر پرڈیل کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیرخارجہ، چینی ہم منصب سے رابطہ کرونا وائرسپر تبادلہ خیال

  کشمیر پرڈیل کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیرخارجہ، چینی ہم منصب سے رابطہ ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودا بازی نہیں کر سکتی،یہ پیغام سرحد کے دونوں اطراف واضح ہے،کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں یک زبان ہیں اور اس مسئلہ پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے،کشمیر پر پاکستان کی ایک واضح پالیسی موجود ہے، کشمیری نوجوان نسل کے لیے موودی کا کشمیر پلان ناقابلِ قبول ہے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے حوالے سے کشمیر سیل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی اجلاس میں انتہائی مثبت انداز میں بحث ہوئی ہے،کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودا بازی نہیں کر سکتی. یہ پیغام سرحد کے دونوں اطراف واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں یک زبان ہیں اور اس مسئلہ پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے،کشمیر پر پاکستان کی ایک واضع پالیسی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر موودی کی ہٹ دھرمی کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام یک زبان ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان نسل کے لیے موودی کا کشمیر پلان ناقابلِ قبول ہے۔

شاہ محمود

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چین میں کرونا وائرس کے حملے اور وبا سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے، چینی حکام کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہاکہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے،چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباء کو اس وبا سے بچانے کیلئے، چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول