اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل

اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات ، پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونیوالے اجلاس سے متعلق پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں کوششوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر نفاذ کو سہل اور یقینی بنانے کیلئے دوست ممالک کی پاکستان کو فراہم کی گئی فنی معاونت اورامداد کر سراہتے ہوئے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعہ کو حفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور قومی اداروں کے سربراہان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات اور ان کے مثبت اور ٹھوس نتائج سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

حفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول