5سالہ بچی سے بداخلاقی،مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

  5سالہ بچی سے بداخلاقی،مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

  



ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راؤ مبشر حسن نے5 سالہ بچی سونیا سے بداخلاقی کرنیوالے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راؤ مبشر نے 5 سالہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے ڈیرہ رحیم ساہیوال کے رہائشی مجرم عابد ولد غلام کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ملزم نے 5 سالہ بچی سے بداخلاقی کی تھی دوان سماعت گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے بیانات اور دیگر ثبوت کی روشنی میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سز ا سنائی گئی۔

سزائے موت

مزید : صفحہ اول