امریکی فوجی اکیڈمیوں میں بداخلاقی کی شرح مزید 25فیصد بڑھ گئی، پینٹا گون

امریکی فوجی اکیڈمیوں میں بداخلاقی کی شرح مزید 25فیصد بڑھ گئی، پینٹا گون

  



واشنگٹن(آن لائن) 2019 کے دوران امریکی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی اکیڈمیوں میں اس مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں کے باوجود 19۔ 2018 ء کے تعلیمی سال کے دوران تین فوجی اکیڈمیوں میں سرکاری سطح پر 149 جنسی حملوں کی اطلاعات ملی تھیں جوکہ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 25فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئے ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ آخر ان واقعات میں اضافے کی وجہ کیا ہے۔ ویسٹ پوائنٹ میں 57جبکہ نیول اکیڈمی میں سب سے کم 33 جنسی حملوں کی رپورٹیں آئیں۔ ایئر فورس اکیڈمی میں بداخلاقی کے 40واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ایئر فورس کے سابق پراسیکیوٹر اور تنظیم پروٹیکٹ آور ڈیفنڈرس کے سربراہ ریٹائرڈ کرنل ڈان کرسٹینسن کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جو بات بیان کر رہی ہے ہم اسے پہلے سے جانتے ہیں، پینٹاگون اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام رہا جس کے باعث یہ مسئلہ بدستور بڑھتا گیا۔

پینٹا گون

مزید : علاقائی