ناپ تول میں کمی کرنیوالے پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن جاری

ناپ تول میں کمی کرنیوالے پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔درجنوں پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے پنجاب بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کو ہدایت جاری کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اپنے علاقوں میں موجود پٹرول پمپس کو چیک کریں۔پیمائش میں کمی کر کے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے پٹرول پمپس کے خلاف پنجاب بھر میں جاری اینٹی کرپشن کے آپریشن کے دوران ملتان،گوجرنوالہ،گجرات،بہاولنگر،رحیم یار خان میں کارروائیاں کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -