ڈولفن سکواڈ نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈولفن سکواڈ نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

  



 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ ایلیٹ ٹا¶ن میں ہوائی فائرنگ کی آواز سنی۔ ڈولفن ٹیم فی الفورریسپانڈ کرتے ہوئے موقع پر پہنچی۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف ہراس پھیلا رہے تھے۔ ڈولفن اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 01رائفل،01 پسٹل درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان رضوان، ظہیر، اسلم اور معظم کو تھانہ کاہنہ کے حوالے کردیا۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا ہے کہ شہر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید : علاقائی