بلاول بھٹو کی پھر ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی مشروط دعوت

بلاول بھٹو کی پھر ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی مشروط دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایک بار پھر متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی مشروط دعو ت دیتے ہوئے کہا ہے وفاق نے کراچی کیلئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ایم کیو ایم اتحاد چھوڑ دے، وہ اہل کراچی سے زیادتی کرنیوالوں کا کیوں ساتھ دے رہی ہے،ایم کیوایم وفاقی حکومت اور وزارتیں چھوڑے اور کراچی کے عوام کے مسائل ہمارے ساتھ ملکر حل کرے،پی ٹی آئی میں صلاحیت نہیں وہ اتحادیوں کو ساتھ رکھ سکے،عمران خا ن نے آج تک عوام سے جو وعدے کئے پورے نہیں کئے، چینی کے معاملے میں جان بوجھ کر نااہل ڈپٹی وزیراعظم کو منافع دینے کیلئے دیگر سرمایہ داروں کو نقصان پہنچایا گیا،پرویز مشرف کے دور میں بھی پاکستان میں غذائی بحران تھا،پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آٹا بحران کا سامنا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو دھاندلی کرکے زبردستی عوام پر مسلط کیا گیا ، ملک کی سیاسی جماعتوں میں جو بھی اختلاف ہو، سب اس نکتے پر متفق ہیں کہ عمران خان کو گھر جانا چاہیے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کامزیدکہنا تھا ہم چین میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے کافی پریشان ہیں، ہم نے قومی اسمبلی میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کو اٹھایا ہے، حکومت کے وزیر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق اقدامات کئے جارہے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش اپنے شہریوں کو واپس لارہے ہیں مگر نجانے پاکستان کو کیا مشکلات ہیں، چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی حکومتی ایکشن نظر نہیں آرہا،حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائے۔ ہمیں عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کرنا چاہیے، وفاقی حکومت نے کراچی کے حوالے سے ایم کیوایم کے مطالبات پر عمل نہیں کیا، پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے نظریات میں کافی فرق ہے، مگرجہا ں تک کراچی کے عوام کے مسائل کا تعلق ہے تو سب کو مل کر ان کو حل کرنا چاہیے۔ایم کیوایم کو سوچنا چاہیے جس نے کراچی کے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہیں، عمران خان نے آج تک عوام سے جو وعدے کئے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا پانی کے منصوبوں پر وفاقی حکو مت سندھ حکومت کیساتھ مل کر کام کرے گی، مگر عمران خان نے یوٹرن لے لیا۔ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں حکومت کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کا سلسلہ یہاں نہیں رکے گا، پی ٹی آئی میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ ملک کو چلاسکے، آئی جی سندھ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے درمیان مشاورت ہوئی، اتفاق رائے بھی پیدا ہوا ہے، امید ہے آئی جی کا فیصلہ جلد ہوگااور وزیراعظم اپنے وعدے پر قائم رہیں گے، صدر زرداری نے صرف این سال میں گندم خر یدنے والے ملک کو گندم بیچنے والے ملک میں تبدیل کردیا، جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، ہمارے کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر حکومت کے پاس زراعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں، ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ ہونا تھی مگر وہ بھی اب تک نہیں کی گئی، پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آٹا بحران کا سامنا کررہے ہیں، پی ٹی آئی آٹا بحران کا جو حل نکال رہی ہے، دراصل وہ حل بھی نہیں، دوسرے ملکوں سے ڈیوٹی فری آٹا خریدنے سے پاکستان کی زراعت کو مزید نقصان ہوگا۔ملک کی سیاسی جماعتوں میں جو بھی اختلاف ہو، سب اس نکتے پر متفق ہیں عمران خان کو گھر جانا چاہیے۔ عمران خان خود کہتے ہیں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے مگر وہ اپنے ایف بی آر سربراہ کو بھگاتے رہتے ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -