شہید ہیڈکانسٹیبل آصف اقبال کی دوسری برسی پر خراج تحسین

شہید ہیڈکانسٹیبل آصف اقبال کی دوسری برسی پر خراج تحسین

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے شہید ہیڈکانسٹیبل آصف اقبال کی دوسری برسی کے موقع پرشہید کی قربانی اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں ان کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔رائے بابر سعیدنے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی زیر انتظام آصف اقبال شہیدکی آخری آرام گاہ واقع شاہ مشائخ ملت پارک قبرستان لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی سمن آبادمسود احمد، ایس ایچ او ملت پارک، شہید کے ورثاء سمیت پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی پیش کی۔ ہیڈکانسٹیبل آ صف اقبال وقت شہادت جوڈیشل ونگ لاہورمیں تعینات تھے۔ آپ2018ء میں آج ہی کے دن ملزمان کوسیشن کورٹ پیش کرنے کے لئے لارہے تھے کہ نا معلوم ملزمان نے آپ پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مزید : علاقائی